اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

 


 اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اسمبلی اجلاس کے لیے 

ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی

۔نجی ٹی وی کےمطابق  اپوزیشن جماعتوں نےپاکستان مسلم لیگ ن کےصدر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے، ن لیگ کے4 رکنی وفد نے ریکوزیشن ڈی جی پارلیمانی افیئرز کو جمع کرائی۔ن لیگی وفد میں سمیع اللہ خاں، خلیل طاہرسندھو، ملک وارث کلو اور ذیشان رفیق شامل تھے، ریکوزیشن میں شہبازشریف گرفتاری، امن وامان اور مہنگائی ایشوز کو بنیاد بنایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اسمبلی اجلاس میں حکومتی انتقامی کارروائیوں پر احتجاج کرے گی، ریکوزیشن پرسپیکر پرویزالہی14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے ملک بھر کے بنکوں کے صدر اور سربراہان سے ملاقات